Kamil Momin Kon

Book Name:Kamil Momin Kon

پہنچانتا بھی نہیں تھا، اس نے تمہیں جزیرے پر بھیج کر میری حَاجت پُوری فرما دی تھی، اب کوئی حَاجت نہیں ہے۔ فرماتے ہیں: اس کے کچھ ہی دَیر بعد اس نَو مُسْلِم کی رُوح پرواز کر گئی اور وہ  رَبّ کے حُضُور حاضِر ہو گیا۔

اب میں نے اس کی تجہیز و تکفین وغیرہ کی، جَنازہ پڑھا اور دَفن کر دیا۔ رات کو میں نے خواب دیکھا کہ ایک خوبصُورت گنبد ہے، اس کے نیچے پیارا سا تخت بچھا ہوا ہے، تخت پر ایک انتہائی خوبصُورت حُور بیٹھی ہے اور وہ نَو مُسْلِم بہت ہی اچھی حالت میں حُور کے قریب بیٹھا ہے، حُور اسے بار بار کہہ رہی ہے: ([1])

سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِؕ(۲۴) (پارہ:13، الرعد:24)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان : تم پر سلامتی ہو کیونکہ تم نے صبر کیا تو آخر ت کا اچھا انجام کیا ہی خوب ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے...!! رَبِّ رحمٰن جس پر رَحم فرمائے، اس کے وارے ہی نیارے ہو جاتے ہیں۔ ہم الحمد للہ! مسلمان ہیں، اَہْلِ ایمان ہیں، آئیے! اللہ پاک اور اس کے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا شکریہ ادا کرتے ہیں:

دولتِ ایماں عطا کی، اپنے دامَن میں لیا                کفر سے ہم بینواؤں کو بچایا شکریہ

گرچہ شیطاں ہر گھڑی ایمان کی ہے گھات میں        تم نے تھاما، جب کبھی میں ڈگمگایا شکریہ

مُنہ لگاتا تھا کہاں دُنیا میں کوئی بھی مجھے                            ایسے ناکارہ نکمّے کو نبھایا شکریہ


 

 



[1]...نزہۃ المجالس، باب فضل الصلوات لیلا و نھارا ومتعلقاتھا ، جز :1، صفحہ:144۔