Book Name:Farooq e Azam Aur Maaf Karne ki Aadat

لِلْحَرْثِ ہمیں تو اللہ پاک نے کھیتی باڑی(Farming) کے لئے پیدا کیا ہے۔

(اب گائے، بے زبان جانور عربی زبان میں کلام کرے، تعجب کی بات تو ہے، چنانچہ ) صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے تعجب سے کہا:سُبْحٰنَ اللہ!کیا گائے بھی بولتی ہے؟ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان کے اس تعجب کے جواب میں فرمایا: فَاِنِّیْ اُوْمِنُ بِہٰذَا، اَنَا وَ اَبُوْبَکْرٍ وَ عُمَر (یعنی گائے بولتی نہیں مگر اللہ پاک چاہے تو گائے کو بھی بولنے کی طاقت عطا فرما سکتا ہے اور) اِس بات پر میں بھی اِیمان لایا، اَبُو بکر بھی ایمان لایا اور عُمرِ فاروق نے بھی اس کی تَصْدِیق کی۔

پھر پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ایک اور واقعہ بیان کیا، فرمایا: ایک چرواہا (Shepherd) اپنی بکریوں کی رکھوالی کر رہا تھا، اچانک ایک بھیڑئیے(Wolf) نے بکریوں پر حملہ کیا اور ایک بکری(Goat) کو پکڑ کر لے گیا، چرواہا اس بھیڑئیے کے پیچھے بھاگا اور بالآخر اس سے بکری کو چُھڑا لیا، جب اس نے بھیڑئیے سے بکری چھینی تو بھیڑیا چرواہے کی طرف متوجہ ہوا اور بولا: اے چرواہے! ذرا بتاؤ! جب درندوں(Beasts) کا دِن آئے گا، اس دِن ان بکریوں کی حِفَاظَت کون کرے گا...؟ اس پر بھی صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان تعجب سے بولے:سُبْحٰنَ اللہ!کیا بھیڑیا بھی بولتا ہے؟ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے پھر وہی جواب دیا، فرمایا:فَاِنِّیْ اُوْمِنُ بِہٰذَا، اَنَا وَ اَبُوْبَکْرٍ وَ عُمَر (یعنی بھیڑیا بولتا نہیں مگر اللہ پاک چاہے تو اسے بولنے کی طاقت عطا فرما سکتا ہے اور) اس بات پر میں بھی ایمان لایا، اَبُو بکر بھی ایمان لایا اور عمرِ فاروق نے بھی اس کی تَصْدِیق کی ۔([1])


 

 



[1]... بخاری،کتاب احادیث الانبیاء، صفحہ:891 ،حدیث:3471 ۔