Pyary Aaqa K Pyary Naam

Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam

اپنےمحبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو رسول بھی بنایا ہے تو بےمثل و بےمثال بنایا ہے۔

عُلَمائے کرام نے قرآن و حدیث کی روشنی میں صاف صاف لکھا ہے کہ اَصْل میں جن کو رسول بنانا تھا، وہ ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں، اَصْل میں جن کو تاجِ نبوت عطا فرمانا تھا، وہ ہمارے محبوب نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے عِلاوہ جن جن کو نبوت عطا ہوئی، جن جن کو رسالت عطا ہوئی، نبوت اُن کی بھی اَصْلی ہے، رسالت اُن کی بھی حقیقی ہے مگر اُن کو تاجِ نبوت و رسالت پہنایا گیا ہے تو ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے میں عطا ہوا ہے۔  دیکھئے! قرآنِ کریم میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاق

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور یاد کرو جب اللہ نے وعدہ لیا

کس سے وعدہ لیا؟

النَّبِیّٖنَ

ترجمہ کنزُ العِرفان:نبیوں سے

کیاوعدہ لیا؟

لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ

ترجمہ کنزُ العِرفان:کہ میں تمہیں کتاب اور حکمت عطا کروں گا۔

پھر کیا ہو گا؟

ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُم

ترجمہ کنزُ العِرفان:پھر تمہارے پاس وہ عظمت والا رسول تشریف لائے گا جو تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمانے والا ہو گا۔