Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam
اب اللہ پاک نے ان تمام نبیوں اور رسولوں سے وعدہ لیا کہ
ْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗؕ-قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَ اَخَذْتُمْ عَلٰى ذٰلِكُمْ اِصْرِیْؕ-قَالُوْۤا اَقْرَرْنَاؕ-قَالَ فَاشْهَدُوْا وَ اَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِیْنَ(۸۱)(پارہ:3، آل عمران:81)
ترجمہ کنزُ العِرفان:تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اورضرور ضرور اس کی مدد کرنا (اللہ نے) فرمایا: (اے انبیاء!) کیا تم نے (اس حکم کا) اقرار کر لیا اور اس (اقرار) پر میرا بھاری ذِمَّہ لے لیا؟سب نے عرض کی: ہم نے اقرار کر لیا (اللہ نے) فرمایا: تو (اب) ایک دوسرے پر (بھی) گواہ بن جاؤ اور میں خود (بھی )تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں۔
اس آیتِ کریمہ کے تحت تفسیر نعیمی میں ہے: سارے نبی حضور عَلَیْہِ السّلام کے نائِب ہیں اور ازل میں حُضُور عَلَیْہِ السّلام سب کی اَصْل ہیں۔ صُوفیائے کرام فرماتے ہیں: حُضُور نبئ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مطلق رسولِ حقیقی ہیں، باقی سارے انبیائے کرام علیہمُ السّلام آپ کے تابِع ہیں، اسی لئے تمام انبیائے کرام علیہمُ السّلام سے آپ کی نبوت کا اقرار لیا گیا،اس سے پتا چلا؛ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سارے نبیوں کے بھی نبی ہیں۔([1])
اللہ! اللہ! یہ ہے ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانِ رسالت میں یکتائی...!! نبی اور بھی بہت ہیں، رسول اور بھی بہت ہیں مگر ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم وہ عظیمُ الشّان نبی اور عظیم الشان رسول ہیں کہ جن نبیوں کو نبوت اور جن رسولوں کو رسالت عطا ہوئی ہے، وہ نبوت اور رسالت تھی