Book Name:Pyary Aaqa K Pyary Naam
یعنی اللہ کریم کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہم ملیں اور مصافحہ کریں اور نبیِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ پر دُرودِ پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! *آج جشنِ وِلادت کی عظیم،سہانی رات ہے آج وہ رات ہے کہ اس رات آسمان و زمین میں خوشیاں ہی خوشیاں تھیں*آج وہ رات ہے کہ اس رات زمانے میں نُور بانٹا گیا *آج وہ رات ہے جس کی صبح کو اُجالا پھیلا *اندھیرے چھٹ گئے *آج وہ رات ہے کہ جس رات کفر پر زلزلہ آیا، قیصر و کسریٰ کے محلّات لرز کر رہ گئے *آج وہ رات ہے کہ جس کی صبح کو بہار آئی، زمانہ گلزار ہو گیا *آج وہ رات ہے کہ جس رات حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نے مشرق و مغرب اور کعبے کی چھت پر جھنڈا گاڑا * زمین و آسمان میں سلطانِ دوجہاں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا خطبہ پڑھا گیا *آج وہ رات