Book Name:Yateemon Ke Wali
کہ جہاں کوئی فرشتہ پیشانی رکھے رَبِّ کریم کے حُضُور سجدہ نہ کر رہا ہو۔
پھر سماعتِ مصطفےٰ کا بھی کمال دیکھئے! آسمان یہاں سے ہزاروں کلومیٹر دُور ہے، ہم جیسے عام انسانوں کو تو دوسرے کمرے میں بیٹھے لوگوں کی آواز سُنائی نہیں دیتی اور سرورِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک کان ایسے ہیں کہ زمین پر بیٹھ کر ہزاروں کلومیٹر دُور آسمان کے چَرْچَرَانے کی بھی آواز سُن لیتے ہیں۔
دُور و نزدیک کے سننے والے وہ کان کانِ لعلِ کرامت پہ لاکھوں سلام([1])
وضاحت: پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک کانوں کا یہ معجزہ ہے کہ دُور و نزدیک سے برابر سُنتے ہیں، ایسے مُبارَک کان جو عزّت و عظمت کے موتیوں کا سرچشمہ ہیں، اِن مُبارَک کانوں پر لاکھوں سلام ہوں۔
* حدیثِ پاک میں ہے، ہمارے پیارے پیارے آقا، رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: میرا جو بھی اُمَّتی مجھ پر درود پڑھتا ہے وہ جہاں بھی ہو، اُس کی آواز مجھ تک پہنچتی ہے۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ!کیا عظیمُ الشَّان سماعت ہے...!! درودِ پاک پڑھنے والے درود پڑھتے ہیں * کوئی پاکستان میں پڑھ رہا ہے * کوئی تُرْکِسْتان میں * کوئی بُخَارا میں پڑھ رہا ہے * کوئی سَمَرْقَنْد میں * کوئی امریکہ میں درود پڑھ رہا ہے * کوئی افریقہ میں * کوئی جاپان میں بیٹھا درود شریف کے نذرانے پیش کر رہا ہے * کوئی عراق میں * غرض؛ پوری دُنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان عاشقانِ رسول ہیں، وہ درودِ پاک پڑھتے ہیں، پھر یہ ایک 2نہیں بلکہ ہزاروں