Book Name:Yateemon Ke Wali
قتادہ رَضِیَ اللہ عنہ کی آنکھ نِکل گئی تھی،سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے پاکیزہ ہاتھ سے آنکھ کا ڈھیلا واپس اُس کے مقام پر رکھا تو شِفَا نصیب ہوئی([1]) * حضرت عبداللہ رَضِیَ اللہ عنہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی،سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ہاتھ مُبارَک پھیرا تو ٹوٹی ٹانگ درست ہو گئی([2]) * غزوۂ بدر کے موقع پر حضرت عُکاشہ رَضِیَ اللہ عنہ کی تلوار ٹوٹ گئی تھی، سرکارِ عالی وقار،مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے ہاتھ مُبارَک سے اُنہیں ٹہنی پکڑائی تو وہ سفید چمکتی ہوئی تلوار بن گئی([3]) * ایک مرتبہ حضرت بِشْربن معاویہ رَضِیَ اللہ عنہ کے سَر پر ہاتھ پھیرا تو اُن کی یہ حالت ہو گئی کہ جس مریض کو ہاتھ لگاتے،وہ شِفَا پا جاتا تھا([4]) اور * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کے جسم پر ہاتھ لگایا تو ساری زِندگی اِن کے جسم سے تازہ خوشبو مہکتی رہے([5]) * اسی طرح زبان مبارک کی بات کیجئے تو سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے...!! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:
وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں اس کی نافِذ حکومت پہ لاکھوں سلام([6])
وضاحت:یعنی ہمارے پیارےآقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ مُبارَک تقدیرِ الٰہی کی چابی ہے۔ جیسے جیسے یہ مُبارَک زبان ہلتی چلی جاتی ہے، واقعات ویسے ہی ہونے
[1]...امتاع الاسماع،و اما رد الرسول عین قتادۃ ،جلد:11 ،صفحہ:330 خلاصۃً۔
[2]...بخاری،کتاب المغازی، باب قتل ابی رافع عبد اللہ ،صفحہ:1015 ،حدیث:4039 خلاصۃً۔
[3]...سیرۃ ابن ہشام، غزوۃ بدر الکبریٰ، قصۃ سیف عکاشہ بن محصن،جلد: 1، جز:2، صفحہ:223 خلاصۃً۔
[4]...کنزالعمال،کتاب الفضائل، فضائل الصحابۃ ،جز:13 ،جلد:7،صفحہ:130 ،حدیث:36856 خلاصۃً۔
[5]...سبل الہدیٰ و الرشاد،باب التاسع فی عرقہ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و سَلَّم و طیبہ ،جلد:2 ،صفحہ:86 خلاصۃً۔
[6]...حدائقِ بخشش،صفحہ:302۔