Book Name:Shafaat e Mustafa
ہوں، چاہے عام مسلمان، ساری کی ساری مخلوق) میرے پرچم (flag)کے نیچے ہو گی۔ ([1])
اللہ! اللہ! وہ قیامت کا ہولناک دِن...!! جب یہ زمین تانبے کی زمین سے بدل دی جائے گی * جہنّم قریب کر دی جائے گی * سورج 10 سالوں میں جتنی گرمی برساتا ہے، اتنی گرمی اس میں جمع کر دی جائے گی * اور سروں کے بالکل قریب کر دیا جائے گا ([2]) * رَبّ قہار غضب بھی فرمائے گا * اللہ! اللہ! پیاس کی وہ شدّت کہ خُدا نہ دکھائے * گرمی ایسی کہ خُدا بچائے * لوگ پسینے سے بھیگ رہے ہوں گے * پسینہ بہہ بہہ کر کئی گز زمین میں جذب ہو جائے گا([3]) * پِھر جب زمین میں پسینہ چوسنے کی گنجائش نہ رہے گی، پسینہ اُوپَر کو چڑھے گا، کسے کے ٹخنوں تک، کسی کےگھٹنوں تک اور بعض اپنے ہی پسینے میں ڈبکیاں لے رہے ہوں گے ([4]) * گھبرا کر دِل حلق کو آجائیں گے ([5]) * کافی عرصہ اِسی حالت میں گزر جائے گا * آخر لوگ اِن آفتوں اور مصیبتوں سے تنگ آ کر کسی شَفاعت کرنے والے کی تلاش میں نکلیں گے * ڈھونڈتے ہوئے حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کی خِدْمت میں حاضِر ہوں گے، شَفاعت کی درخواست کریں گے، جواب ملے گا: نَفْسِي نَفْسِي،اِذْهَبُوْا اِلَى غَيْرِيْ آج مجھے اپنی فِکْر ہے ، کسی اور کے پاس جاؤ! * حضرت نُوح عَلَیْہ ِالسَّلام کی خِدْمت میں حاضِری ہو گی، وہاں بھی جواب ملے گا: نَفْسِي نَفْسِي، اِذْهَبُوْا اِلَى غَيْرِيْ آج مجھے اپنی فِکْر ہے ، کسی اور کے پاس جاؤ! * حضرت ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خِدْمت میں حاضِری ہو گی، یہی جواب ملے گا: نَفْسِي نَفْسِي،
[1]...ابن حبان،کتاب التاریخ، ذکر الاخبار بان الانبیاء...الخ، صفحہ:1719، حدیث:6478۔
[2]...مصنف عبد الرزاق، کتاب الجامع، باب قیام الساعہ، جلد:10، صفحہ:338، حدیث:21014 ملخصاً۔
[3]...بخاری، کتاب الرقاق، باب قول اللہ تعالیٰ الا یظن...الخ، صفحہ:1603، حدیث:6532ملخصاً۔
[4]...مسند احمد، جلد:7، صفحہ:216، حدیث:17902۔
[5]...حلیۃ الاولیا، جلد:5، صفحہ:409، رقم:7546۔