Shafaat e Mustafa

Book Name:Shafaat e Mustafa

فرشتے تعظیم اور احترام کیلئے حاضِر ہو جائیں گے ([1]) * پِھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں بُراق پیش کیا جائے گا، آپ اس پر سُوار ہو کر میدانِ محشر میں تشریف لائیں گے ([2]) * اللہ! اللہ! شان کیا ہو گی؟ فرمایا: اَنَا ‌سَيِّدُ ‌وُلْدِ اَدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِیعنی قیامت کے دِن تمام اَوْلادِ آدم کا سردار میں ہوں گا۔([3]) * ایک روایت میں فرمایا: * اَنَا اَوَّلُهُمْ ‌خُرُوجًاقیامت کے دِن سب سے پہلے میں ہی قبرِ انور سے باہَر تشریف لاؤں گا * وَ اَنَا قَائِدُهُمْ اِذَا وَفَدُوْا جب سب بارگاہِ اِلٰہی میں اکھٹے ہوں گے، میں سب کا پیشوا ہوں گا * وَ اَنَا خَطِيبُهُمْ اِذَا أَنْصَتُوْاجب سب خاموش ہوں گے، میں ان کا خطیب ہوں گے * وَ اَنَا مُسْتَشْفِعُهُمْ اِذَا حُبِسُوْا جب اُنہیں روک لیا جائے گا(حساب شروع نہیں ہو رہا ہو گا)، میں ہی ان کی شَفاعت فرماؤں گا * وَ اَنَا مُبَشِّرُهُمْ اِذَا اَيِسُوْاجب سب مایُوس ہوں گے، میں ہی انہیں خوشخبری (Good News)سُناؤں گا * الْكَرَامَةُ وَالْمَفَاتِيحُ يَوْمَئِذٍ بِيَدِي اس دِن بزرگی اور عزّت بھی میری ہو گی، جنّت کی چابیاں (keys)بھی میرے ہاتھ ہوں گی * وَ اَنَا اَكْرَمُ وَلَدِ اَدَمَ عَلَى رَبِّي اور میرے رَبّ کریم کی بارگاہ میں تمام اَوْلادِ آدم سے بڑھ کر عزّت بھی میری ہی ہو گی * اور فرمایا: اس روز  ہزار  خادِم (Servant)میرے ارد گرد ہوں گے، یُوں لگے گا گویا بکھرے ہوئے سفید چمکدار موتی ہیں۔ ([4]) * حدیثِ پاک میں فرمایا: بِيَدِي لِوَاءُ الْحَمْدِقیامت کے دِن حمد کا پرچم میرے ہاتھ ہو گا ‌تَحْتِي ‌اَدَمُ ‌فَمَنْ ‌دُونَه ٗحضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام اور آپ کی سب اَوْلاد (چاہے وہ نبی ہوں، چاہے رسول، چاہے ولی


 

 



[1]...سنن دارمی، مقدمہ، باب ما اکرم اللہ تعالی...الخ، صفحہ:59، حدیث:95ملخصاً۔

[2]...مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابہ، ذکر مناقب فاطمہ...الخ، جلد:4، صفحہ:136، حدیث:4780ملخصاً۔

[3]... مسلم،کتاب الفضائل، باب تفضیل  نبینا...الخ، صفحہ:897،  حديث:2278۔

[4]... سنن دارمی، مقدمہ، باب ما اعطی النبی...الخ، صفحہ:43، حدیث:49۔