Book Name:Piyare Aaqa Ka Wisal e Zahiri
جو قیامت تک ہو گا، سب) جانتے ہیں ۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا سے پردہ کب فرمائیں گے، اس کا بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عِلْم تھا، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بہت مرتبہ اس کی طرف اشارے بھی فرمائے، حَجَّۃُ الوِدَاع کے موقع پر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کئی مرتبہ فرمایا: لوگو! مجھ سے دِین سیکھ لو! شاید آیندہ سال میں تمہارے ساتھ نہ رہوں۔([1])
ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما سے کسی نے پوچھا: کیا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عِلْم تھا کہ آپ دُنیا سے کب پردہ فرمائیں گے؟صحابئ رسول حضرت عبداللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما نے فرمایا: ہاں! (آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عِلْم تھا)۔ اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وِصال کی علامت اس سُورت میں بیان فرمائی، ارشاد ہوتا ہے:([2])
اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ(۱) وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ(۲) فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُﳳ-اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠(۳) (پارہ:30، النصر:1-3)
ترجمہ کنزُ العِرفان:جب اللہ کی مدد اور فتح آئے گی اور تم لوگوں کو دیکھو گے کہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں۔ تو اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بیان کرو اور اس سے بخشش چاہو، بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔
اس مبارک سُورت کا خُلاصہ یہ ہے کہ اے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! جب اللہ پاک آپ کو شہروں پر غلبہ عطا فرمائے، جس دِین کی دعوت کے لئے آپ تشریف لائے ہیں، لوگ اس دِین میں گروہ در گروہ داخِل ہونے لگیں تو حمد اور استغفار کرتے ہوئے ہماری مُلاقات کے لئے تیار ہو جائیے کیونکہ جو پیغام پہنچانے کے لئے آپ کو بھیجا گیا تھا، اس کا