Book Name:Do Jahan Ki Naimatain
ہوئی، اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا: اے رَبِّ کریم! بنی اسرائیل تو گواہی دے رہے ہیں کہ یہ بڑا گنہگار بندہ ہے، اس نے 2 سو سالہ زِندگی گناہوں میں گزار دی ہے؟ اللہ پاک نے فرمایا: اے موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام! بنی اسرائیل سچ کہتے ہیں، واقعی یہ بندہ بڑا گنہگار تھا مگر اَنَّہٗ کَانَ کُلَّمَا نَشَرَ التَّوْرَاۃَ جب یہ بندہ تَورات شریف کھولتا تھا وَ نَظَرَ اِلٰی اِسْمِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اور ہمارے مَحْبُوب نبی، حضرت مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نامِ پاک کو دیکھتا تو قَبَّلَہٗ وَ وَضَعَہٗ عَلٰی عَیْنَیْہِ وَ صَلّٰی عَلَیْہِ ہمارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نامِ پاک کو اَدَب سے چُومتا،اُسے آنکھوں پر لگاتا اور درودِ پاک کے نذرانے بھیجا کرتا تھا۔
اے موسیٰ! اُس کی یہ ادا ہمیں بہت پسند آئی، بس اُس کے اِسی نیک عَمَل کی بَرَکت سے میں نے اس کے سارے گُنَاہ بخش دئیے اور وَ زَوَّجْتُہٗ سَبْعِیْنَ حُوْرَاءَ میں نے اس کا نِکاح 70 حُوروں کے ساتھ کر دیا۔ ([1])
اَعمال نہ دیکھے یہ دیکھا محبوب کے کُوچے کا ہے گدا
مولا نے مجھے یُوں بخش دیا سُبْحٰنَ اللہ! سُبْحٰنَ اللہ!
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے دُرُودِ پاک کی...!! اندازہ کیجئے! بندہ گنہگار ہے، اُس نے 2 سوسال گُنَاہوں میں گزارے ہیں لیکن وہ محبوبِ خُدا، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت کرتا تھا، اِسی محبّت میں سرشار ہو کر درودِ پاک پڑھا کرتا تھا اور درود شریف بھی کتنا پڑھتا تھا...؟؟ روایات میں یہ نہیں بیان ہوا کہ یہ بندہ روزانہ ہزار بار درود پڑھتا تھا، روزانہ 5سوبار درود پڑھتا تھا، 200، 300، 400 بار درودپڑھتا تھا، نہیں...!