Book Name:Do Jahan Ki Naimatain
سے کسی ایک ٹہنی کوپکڑ لیتا ہے، وہ اسے جنَّت کی طرف لے جاتی ہے۔([1]) (2):ایک روایت میں فرمایا: اَلْجَنَّةُ دَارُ الْاَسْخِیَآء یعنی جنَّت سخیوں کا گھر ہے۔([2]) (4):ایک حدیث شریف میں ہے:*سخی اللہ پاک کے قریب ہے *جنَّت کے قریب ہے *لوگوں کے قریب ہے *آگ سے دور ہے اور *کنجوس اللہ پاک سے دور ہے *جنَّت سے دور ہے *لوگوں سے دُور ہے *آگ کے قریب ہے اور *جاہل سخی، اللہ پاک کے نزدیک بخیل عالِم سے بہتر ہے۔([3])
اللہ پاک ہمیں رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے درِ پاک کا سچّا منگتا بنائے اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے سخاوت کی عادت نصیب کرے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
القرآن الکریم موبائل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran Al kareem (القرآن الکریم)۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں *مکمل قرآنِ پاک پڑھنے اور *مختلف قاریوں کی آواز میں قرآنِ کریم سننے کی سہولت موجود ہے *اس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سورت یا