Book Name:Do Jahan Ki Naimatain
آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ یا عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: فردِ مُعَیَّن پر لعنت کرنا جائِز نہیں۔
وضاحت: فردِ مُعَیَّن کا معنیٰ ہے: کوئی ایک شخص یا چیز وغیرہ۔ یہ غلطی ہمارے ہاں عام پائی جاتی ہے کہ لوگ بات بات پر لعنت کرتے رہتے ہیں، لکھ لعنت، تجھ پر لعنت، تجھے جنم دینے والوں پر لعنت وغیرہ عام بولے جانے والے جملے ہیں، اسی طرح لوگ باتوں باتوں میں ایک دوسرے کو لعنتی بھی بولتے ہیں۔ یہ سخت ناجائِز ہے۔حدیثِ پاک میں ہے: لَا يَكُوْنُ الْمُؤْمِنُ لَعَّانًا مؤمن لعنت کرنے والا نہیں ہوتا۔([1]) عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: (انسان تو انسان رہے) کھٹمل، ہَوا، جمادات (یعنی بےجان چیزوں) اور جانوروں پر بھی لعنت کرنا جائِز نہیں ہے۔([2]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد