Book Name:Karamat e Auliya Ke Saboot
میں نے یونہی پُکارا: اے اللہ پاک کے بندو! میری مدد کرو! بس اتنا کہنا تھا کہ وہ جانور رُک گیا اور ہم اسے پکڑ کر آگے روانہ ہو گئے۔ ([1])
بہرحال پیارے اسلامی بھائیو! مصیبت آئے، پریشانی آئے، کوئی مشکل ہو، حُضُور ِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو پُکارنے، آپ سے مدد مانگنے میں کوئی حَرَج نہیں۔صدیاں گزر گئیں، بڑے بڑے اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم، عُلَمائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہمغوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اور دوسرے بزرگوں کو اللہ پاک کی مدد کا مظہر سمجھ کر انہیں پُکارتے، ان سے مدد مانگتے آئے ہیں اور الحمد للہ! بارہا کا تجربہ ہے کہ اللہ والوں سے مدد چاہیں تو یہ مدد فرماتے ہیں۔
اللہ پاک ہم سب کو اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم سے محبّت کرنے، ان کے ساتھ گہری وابستگی رکھنے، اَوْلیائے کرام کی شان و عظمت پر ایمان رکھنے، ان کا ادب کرنے، ان کی بےادبی سے بچنے اور ان کے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: فجر کے لئے جگانا
پیارےاسلامی بھائیو! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی فیضانِ غوثِ پاک ہے، فیضانِ خواجہ و رضا بلکہ فیضانِ اَوْلیاہے، اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم کی مبارَک تعلیمات سیکھنے، ان کے نقشِ سیرت سے روشنی لے کر اپنی زِندگی چمکانے، سینہ مدینہ بنانے یعنی پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی محبّت اور سنتوں پر عَمَل کا جذبہ بڑھانے کے لئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں