Karamat e Auliya Ke Saboot

Book Name:Karamat e Auliya Ke Saboot

بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: فجر کے لئے جگانا بھی ہے۔

نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے؛ *اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فجر کے لئے جاتے ہوئے سوئے ہوؤں کو جگاتے تھے([1]) *مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کا بھی یہی انداز تھا ([2])اور  *مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہُ عنہبھی اس پیاری پیاری سُنّت کے عامِل تھے۔([3])

*-آپ بھی یہ سُنَّت اپنائیے! نماز ِ فجر کے لیے جگایا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *دوسروں کو جگائیں گے تو خود بھی نمازِ فجر باجماعت پڑھنے کی سَعَادت ملے گی *صبح صبح نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب ملے گا *آپ کے جگانے سے جتنے لوگ نماز پڑھیں گے، ان سب کی نمازوں کا ثواب انہیں بھی ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آپ کے اعمال نامے میں بھی لکھا جائے گا*جہاں گلیوں میں گھوم کر جگا نہیں سکتے تو موبائل پر کال کے ذریعے اٹھانے کی سیٹنگ بنائیے۔ *صبح صبح پیدل چلنے  کا موقع ملے گا تو صحت اچھی رہے گی  *ایک اَہَم فائدہ یہ کہ مسجد کی رونق بڑھ جائے گی،  ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: ہم نے سردیوں میں نمازِ فجر کے لئے جگانا شروع کیا تو اتنے نمازی بڑھے کہ  صحنِ مسجد میں شامیانے لگانے پڑ گئے۔ سُبْحٰنَ اللہ!

مَزارات پر حاضری کے آداب


 

 



[1]...ابو داؤد، کتاب الصلاۃ، باب الاضطجاع، صفحہ:208، حدیث:1264۔

[2]...مشکاۃ المصابیح، کتاب الصلاۃ، باب التحریص علی قیام اللیل، جلد:1، صفحہ:244، حدیث:1240۔

[3]...تاریخ الخلفاء، ذِکْر علی بن ابی طالب، فصل فی مبایعۃ علی بالخلافۃ، صفحہ:112۔