Book Name:Bagh Walon Ka Waqiya
ہے اور ایمان جنَّت میں ہے اور اللہ پاک نے کنجوسی کو اپنے غضب سے پیدا فرمایا اور اُس کی اصل کو شجرِ زَقُّوْم (جہنم کے کانٹے دار درخت) کی جڑ سے جَوْڑ دیا۔ اُس کی بعض شاخیں زمین کی جانِب مائل فرمادیں تو جو شخص اُس کی کسی بھی شاخ کو پکڑ لیتا ہے، اللہ پاک اُسے جہنم میں داخل فرمادیتا ہے، سُنو! کنجوسی ناشکری ہے اور ناشکری جہنّم میں داخِل ہونے کا سبب ہے۔([1])
خرچ کر...!! اللہ پاک اور دے گا
ایک صحابی ہیں: حضرت قَیْس اَنْصَاری رَضِیَ اللہُ عنہ۔ آپ راہِ خُدا میں بہت خرچ کیا کرتے تھے، اُن کے بھائیوں کو اُن سے شکایت رہتی تھی کہ کچھ اپنے لئے بھی بچا کر رکھا کرو! مگر یہ راہِ خُدا میں خر چ کرنے سے باز نہیں آتے تھے، آخِر اِن کے بھائی بارگاہِ رسالت میں پہنچے، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! قیس کا ہاتھ بہت کُھلا ہے۔
پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت قیس رَضِیَ اللہُ عنہ کو بُلا لیا، اُن سے معاملہ پوچھا، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! میں اپنی آمدنی میں سے اپنا حصّہ لے کر باقی راہِ خُدا میں خرچ کر دیتا ہوں۔ یہ سُن کر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم خُوش ہوئے اور اُن کے سینے پر ہاتھ رکھ کر 3بار فرمایا:
اَنْفِقْ یُنْفِقُ اللہُ عَلَیْکَ، اَنْفِقْ یُنْفِقُ اللہُ عَلَیْکَ، اَنْفِقْ یُنْفِقُ اللہُ عَلَیْکَ
خرچ کر اللہ پاک مزید عطا فرمائے گا، خرچ کر اللہ پاک مزید عطا فرمائے گا، خرچ کر اللہ پاک مزید عطا فرمائے گا۔
حضرت قیس رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: جیسا مَحْبُوبِ کریم رؤوفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم