Book Name:Bagh Walon Ka Waqiya
پاک! کنجوس کو بربادی دے۔([1])
اللہ! اللہ! غور فرمائیے! فِرشتے دُعائیں کر رہے ہیں، کس کے لئے؟ سخی اور کنجوس کے لئے، سخی کے لئے فرشتوں کی دُعا ہے: اے اللہ پاک! اُس نے جو 100، 200، 400، 1000، 10 ہزار، 50 ہزار صدقہ کیا ہے، اُسے اِس کا بہتر بدلہ عطا فرما اور جو کنجوسی کرتا ہے، یہ سوچتا رہ جاتا ہے کہ اللہ پاک کی راہ میں دے دُوں گا تو میرے پاس کیا بچے گا؟ جو دِل ہی دِل میں حساب کتاب کرنے بیٹھ جاتا ہے، ہائے! میرے اِتنے پیسے کم ہو جائیں گے وغیرہ وسوسوں میں پڑ جاتا ہے، فِرشتے اُس کے خِلاف دُعا کرتے ہیں: اے اللہ پاک! اِس کنجوس کو برباد کر دے...!!
فرشتوں کی دُعا یقیناً مَقْبول ہے، ہم غور کر لیں کہ ہم نے فِرشتوں کی کونسی دُعا لینی ہے؟ سخی بن کر بَرَکت کی دُعائیں لینی ہیں یا کنجوسی کر کے بربادی کی دُعائیں لینی ہیں۔
حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: سخاوت اللہ پاک کی عطاسے ہے، سخاوت کرو اللہ پاک تمہیں مزید عطا فرمائے گا، سنو! اللہ پاک نے سخاوت کو پیدا فرماکر ایک درخت کی صُورت عطا فرمائی اور اُس کی اصل کو طوبیٰ درخت کی جڑ میں رَاسِخ کر دیا اور ٹہنیوں کو سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ کی شاخوں کے ساتھ مضبوط کر دیا اور اُس کی بعض شاخوں کو دُنیا کی طرف جُھکا دیا تو جو شخص اُس کی صرف ایک ٹہنی پکڑ لے، اللہ پاک اُسے جنَّت میں داخل فرمادیتا ہے، سُنو! بیشک سخاوت اِیمان سے