Bagh Walon Ka Waqiya

Book Name:Bagh Walon Ka Waqiya

پائے۔ مگر آہ! جب یہ باغ کے پاس پہنچے تو دیکھا باغ جَل چکا ہے، ایک لمحے کے لئے تو یہ سکتے میں آگئے۔ اور بولے:

اِنَّا لَضَآلُّوْنَۙ(۲۶) (پارہ:29، القلم:26)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: بیشک ہم ضرور راستہ بھٹک گئے ہیں۔

یعنی انہوں نے سمجھا؛ شایداندھیرے کی وجہ سے ہم راستہ بھٹک گئے ہیں، کسی اور باغ میں آگئے ہیں، یہ ہمارا باغ نہیں ہے۔ لیکن جب غور سے دیکھا تو یہ اُن کا ہی باغ تھا۔([1])

اب پُکارے:

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ(۲۷) (پارہ:29، القلم:27)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: بلکہ ہم مَحْرُوم ہو گئے ہیں۔

آہ! ہم تو برباد ہو گئے، ہم مَحْرُوم رہ گئے۔

کسی کو سوچوں نے کب سراہا، وہی ہوا جو خُدا نے چاہا

جو اِختیارِ بَشَر پہ پہرے بٹھا رہا ہے، وہی خُدا ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

واقعے سے ملنے والے سبق

پیارے اسلامی بھائیو! اِس واقعہ سے ہمیں چند سبق سیکھنے کو ملتے ہیں:

(1):انسان اور اس کی بےبسی

پہلے نمبر پر تو اِس واقعہ میں اللہ پاک کی قدرت کے متعلق سبق دیکھئے! ایسا بہت


 

 



[1]...تفسیر خازن، پارہ:29، سورۂ قلم، زیرِ آیت:17 تا 32، جلد:10،  صفحہ:326مفصلًا۔