Book Name:Bagh Walon Ka Waqiya
اَوْرَاق مقدسہ (دینی و مقدس اوراق کوبے ادبی سے بچانے اور اُنہیں محفوظ یا ٹھنڈاکرنے کے لیے) *شعبہ روحانی علاج(بیماروں،قرضداروں،پریشان حالوں کی خیر خواہی کےلیے اِستخارہ اور اَورَاد و وَظائِف وغیرہ کے ذریعے خدمت اَنْجام دے رہا ہے) *سوشل میڈیا (میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز، مثلاً، یوٹیوب(Youtube)، فیس بک (Facebook)، انسٹاگرام(Instagram) وغیرہا پر موجود تقریبا 100 اکاؤنٹس ہیں ان اکاؤنٹس کے فالورز کی تعداد 5کروڑ (50 million)ہے۔)
دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم اِكْ اِكْ گھر میں مَچْ جائے دُھوم
اِس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مِری جَھولی بھر دے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول !الحمد للہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے:Hajj &Umrah(حج وعمرہ)۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے *آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ *حج و عمرہ کے ضروری مسائل *حج و عمرہ کی دُعائیں *حرمین شریفین کے اَہَم زیارت کے مقامات کی معلومات *اور ایک بہت اَہَم فیچر ہے کہ اس میں تھری ڈِی ویڈیوز (3D Videos) کے ذریعے حج و عمرہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے!اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔