Bagh Walon Ka Waqiya

Book Name:Bagh Walon Ka Waqiya

سخی اللہ کے بھی قریب ہے، جنَّت کے بھی قریب ہے، لوگوں کے بھی قریب ہے اور جہنّم سے دُوْر ہے جبکہ کنجوس اللہ پاک سے بھی دُوْر ہے، جنَّت سے بھی دُوْر ہے، لوگوں سے بھی دُوْر ہے اور جہنّم کے قریب ہے۔([1])  

کنجوس شیطان کا دوست ہے

اللہ پاک کے نبی ہیں: حضرت یحیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ۔ ایک مرتبہ آپ کی شیطان سے مُلاقات ہوئی، آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: اے اِبْلِیْس! مجھے یہ بتا کہ تجھے لوگوں میں سب سے زیادہ کس سے محبّت اور سب سے زیادہ کس سے نَفْرت ہے؟ شیطان نے جواب دیا کہ مجھے کنجوس مؤمن سے زیادہ محبّت ہے اور فاسِق سخی سے نفرت ہے۔ حضرت یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: وہ کیوں؟ جواب دیا: کیوں کہ کنجوس کی کنجوسی میرے لئے کافی ہے جب کہ فاسِق سخی کے بارے میں مجھے خَوف رہتا ہے کہ اللہ پاک اُس کی سخاوت کو قبول کرلے، پھر شیطان نے واپس جاتے ہوئے کہا: اگر آپ حضرت یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام نہ ہوتے تو میں یہ بات نہ بتاتا۔([2])

صدقے سے مال کم نہیں ہوتا

اللہُ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! کنجوسی واقعی بہت بڑا عیب ہے، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم کنجوسی سے بچیں، دِل بڑا رکھیں، اللہ پاک نے دیا ہے تو اُس کی راہ میں دِل کھول کر خرچ


 

 



[1]...ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی السخاء، صفحہ:479، حدیث:1961۔

[2]...احیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان ذم البخل، جلد:3، صفحہ:315 و316۔