Book Name:Bagh Walon Ka Waqiya
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا مختصر تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! آپ کی اپنی دینی تحریک دعوتِ اسلامی، اِس وقت 80 سے زائد شُعبہ جات میں دِین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔ کچھ بڑے بڑے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتا ہوں، الحمد للہ! *دار الافتاء اہلسنت(مُسلمانوں کی شرعی اُصولوں کے مطابِق را ہنمائی کے لئے 21 دار الافتاء اہلسنت قائم کئے جا چکے جن میں ماہانہ شرعی رہنمائیوں کی تعداد اوسطاً 20 ہزار ہے) *المدینۃ العلمیۃ(میں دِینی لڑیچر پر تحقیقی، تصنیفی اور علمی کام انجام دیا جارہا ہے ، الحمد للہ! اس شعبے کے تحت اب تک 1784 کتب و رسائل پر کام ہو چکا ہے) *مدنی چینل(اُردو، انگلش، بنگلہ زبان میں، بچوں کا مَدَنی چینل (Kids Madani Channel)، بزرگوں کا مدنی چینل اور عربی ویب چینل کے ذریعے خدمتِ دین کی جارہی ہے) *جامعۃ المدینہ *مدرسۃ المدینہ (دنیا بھر میں 16 ہزار 500 سے زائدجامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ، عالِم کورس یعنی درسِ نظامی، مختلف تَخَصُّصَات (Specialization)، فرض عُلُوم کورسز کروائے جاتے ہیں، جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) طلبا کی تعداد کم و بیش5 لاکھ 23 ہزار ہے) *مدرسۃ المدینہ بَالِغَان و بَالِغَات (بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو قرآن کریم کی تعلیم دینے کے لئے اب تک 68 ہزار سے زائد مدارس المدینہ بالغان و بالغات قائم کئے جا چکے ہیں) * IT ڈیپارٹمنٹ (اِس شُعبہ کی طرف سےاَب تک تقریبًا 32 موبائل ایپلی کیشن اور 40اسلامک ویب سائٹ لانچ کی جا چکی ہیں)*فیضان آن لائن اکیڈمی(فیضان آن لائن اکیڈمی میں 40 سے زائد مختلف دینی کورسز کروائے جاتے ہیں اور تقریبًا 24 ہزار طلبہ و طالبات دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں) *شعبہ کورسز (شرعی ، اَخلاقی اور تنظیمی تربیت کے مختلف کورسز کروانے کےلیے) *شعبہ