Bagh Walon Ka Waqiya

Book Name:Bagh Walon Ka Waqiya

ہے جس کے لئے چاہے اُسے اِس سے بھی زیادہ ثواب عطا فرما دے۔([1])

آٹا دیا، روٹیاں ملیں

 حضرت حبیب عجمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے دروازے پر ایک سُوالی نے صَدَا لگائی۔ آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی زوجہ محترمہ رَحمۃُ اللہِ علیہا گُنْدَھا ہواآٹا رکھ کر پڑوس سے آگ لینے گئی تھیں تاکہ روٹی پکائیں۔ آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے وہی آٹا اُٹھا کر سُوالی کو دے دیا۔ جب وہ آگ لے کر آئیں تو آٹا غائب۔ آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا:اُسے روٹی پکانے کے ليے لے گئے ہیں۔ پُوچھا تو آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے صَدَقہ کر دینے کا واقعہ بتایا،وہ بولیں سُبْحٰنَ اللہ! یہ تو بہت اچھی بات ہے، اتنے میں ایک شخص ایک بڑے برتن میں گوشت اور روٹی لے آیا۔ آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا:  دیکھو تمہیں کس قدر جلد لوٹا دیا گیا، گویا روٹی بھی پکا دی اور گوشت کا سالن مزید بھیج دیا!([2])  

صدقہ کرنے کے فضائل اور ثوابات

پیارے اسلامی بھائیو! *صَدَقَہ و خیرات کرنا ہمارے پیارے آقا ،مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عظیم سُنّت ہے ،آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دَرِجُود و سَخَاوَت سے کوئی سُوالی خالی ہاتھ نہ جاتا تھا۔([3]) *صَدَقَہ گناہوں کو يُوں مِٹا ديتا ہے جیسے پانی آگ کو بُجَھا دیتا ہے([4]) *صَدَقَہ جہنّم کی آگ سے بچاتا ہے،حدیث پاک میں ہے: جو اللہ پاک کی رِضا کی خاطِر صَدَقَہ کرے تو وہ صدقہ اُس کے اور آگ کے درميان پردہ بَن جاتا ہے([5]) *صَدَقَہ اللہ


 

 



[1]...صراط الجنان، پارہ:3، سورۂ بقرۃ، زیرِ آیت:261، جلد:1، صفحہ:395۔

[2]...مختصر تاریخ دمشق، رقم:130، حبیب بن محمد ابو محمد العجمی، جلد:6، صفحہ:187 و 188۔

[3]... فیضانِ سخی سرور،صفحہ:6۔

[4]...ابنِ ماجہ ، كتاب الفتن ،باب كف اللسان فى الفتنہ ،صفحہ:640 ، حديث:3973 ۔

[5]...معجم كبير،جلد:10 ،صفحہ:409 ،حديث:20584۔