Book Name:Bagh Walon Ka Waqiya
پاک کے غَضَب کو بُجَھاتا اور بُری مَوْت کو دَفْعَ (یعنی دُور )کرتا ہے([1]) *فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے: صَدَقَہ دینے میں جلدی کرو کہ بَلا صَدَقَے کو نہیں پھلانگتی([2]) *صَدَقَہ کرنے والا قِیامَت کے دِن اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا([3]) *صَدَقَہ بُرائی کے 70 دروازے بند کرتا ہے([4]) *صَدَقَہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے([5]) *مسلمان کا صَدَقَہ اُس کی عمر بڑھاتا ہے *اللہ پاک صدقے کی بَرَکت سے تکبُّر کو دُور کر دیتا ہے([6]) *صدَقہ 70 قِسم کی بلاؤں کو روکتا ہے جن میں کم تر بَلا بدن بِگڑنا اور سَفید داغ ہیں۔([7])
ہم صدقہ و خیرات کیسے کر سکتے ہیں ؟
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک ہمیں صدقہ و خیرات کی توفیق نصیب فرمائے۔ *اپنی ماہانہ آمدنی میں سے 2، 5، 11 فیصد یا جتنا آپ کر سکیں اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے خاص کر لیجئے* اپنے گھر یا آفس میں گھریلو صدقہ باکس(Box) رکھ لیجئے اور روزانہ کی بنیاد پر اِس میں کچھ نا کچھ رقم ڈالیئے*اپنے عزیر واقربا کے لئے مسجد بنا دیں، قریبی مسجد کی ضروریات میں خرچ کریں *موقع کی مناسبت سے اپنے غریب رشتہ داروں، حاجت مند لوگوں کی مدد کیجئے، اُن کی ضروریات کا خیال رکھیے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ضرور اس کی برکتیں نصیب ہوں گی۔
[1]...ترمذى، کتاب الزكاة، باب ما جاء فى فضل الصدقہ،صفحہ:189،حديث:664 ۔
[2]...مشکاة المصابیح، کتاب الزكاة، باب الانفاق وکراهیہ ...الخ،جز:1 ،جلد:1 ،صفحہ:359 ،حدیث:1887۔
[3]...سننِ کبری للبیہقی،کتاب الزكاة ، باب التحریض علی...الخ ،جلد:4 ،صفحہ:479 ،حديث:7751۔
[4]...معجمِ کبير،جلد:3 ،صفحہ:148 ،حديث:4276۔
[5]...شُعَبُ الْاِيمان،باب في الزكاة، جلد:3 ،صفحہ:212 ،حديث:3347۔
[6]...معجم کبیر،جلد:6 ،صفحہ:440 ،حدیث:13508 ملتقطًا۔
[7]...تاریخِ بغداد،رقم:4326، الحارث بن نعمان بن سالم ...الخ، جلد:8 ،صفحہ:204 ۔