Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat
آج کے دور میں آسانی کے ساتھ ہم اس پر عَمَل یُوں کر سکتے ہیں کہ مکتبۃ المدینہ کی دو کتابیں ہیں: (1):جنت میں لے جانے والے اعمال کی معلومات (2):باطنی بیماریوں کی معلومات۔ یہ دونوں کتابیں حاصِل کیجئے! ان میں لکھے ہوئے ہر ہر عَمَل کو پڑھیئے! مثلاً آپ نے تَوَکُّل کا بیان پڑھا، تَوَکُّل کسے کہتے ہیں؟ اس کے تقاضے کیا ہیں؟ تَوَکُّل ملتا کیسے ہے؟ وغیرہ سب معلومات حاصِل کر لِیں، اب مثلاً نِیت کیجئے! کہ *میں روزانہ 1200 مرتبہ درودِ پاک پڑھوں گا، یا اللہ پاک! اس کی برکت سے مجھے تَوَکُّل کی دولت عطا فرما۔ اب 40 دِن تک مسلسل تَوَکُّل کے تقاضوں پر عَمَل کرتے رہئے اور ساتھ ہی ساتھ درودِ پاک بھی پڑھتے رہئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! 40 دِن کی اس مسلسل مَشق (Practice)سے دِل میں تَوَکُّل پیدا ہو جائے گا*یونہی لگتا ہے کہ میرے اندر رِیاکاری کا بُرا عیب ہے، اس کے لئے ریاکاری کی تعریف پڑھ کر ذہن میں بٹھا لیجئے! اس کےاسباب اور عِلاج ذہن میں بٹھا لیجئے! اب 40 دِن مسلسل ریاکاری سے بچنے کی مشق کیجئے! ساتھ ہی ساتھ مسلسل 40 دِن درودِ پاک، تِلاوتِ قرآن، نمازِ باجماعت کی پابندی کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِل میں اِخْلاص آجائے گا۔ یوں ایک ایک باطنی بیماری کو دِل سے دُور کرنے اور ایک ایک باطنی اچھائی دِل میں اُبھارنے کے لئے 40، 40 دِن نیکیاں کرتے جائیے! اللہ پاک نے چاہا تو آہستہ آہستہ دِل کا زنگ دُور ہوتا جائے گا اور نفسِ اَمَّارہ سُدھر جائے گا۔
40 کے عدد کی برکات
تفسیر نعیمی میں ہے:جو شخص 40دن خلوصِ دل سے عبادت کرے، اللہ پاک اس کے دل اور زبان پر حِکمت کے چشمے ظاہر فرماتاہے،معلوم ہوتا ہے کہ 40 دن میں حالات کا