Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat
بھری گفتگو کے نتیجے میں غمزدہ نو جوان نے قافلے میں سفر کیا، دورانِ سفر والِدہ کیلئے خوب دُعا مانگی۔جب گھر لوٹا تو یہ دیکھ کر اُس کی خوشی کی اِنتِہا نہ رہی کہ قافلے کی برکت سے اُس کی والدہ کی آنکھوں کا نُور واپَس آ چکا تھا۔
لوٹنے رَحْمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سنَّتیں قافلے میں چلو
چشمِ بینا ملے سُکھ سے جینا ملے پاؤ گئے راحتیں قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں موبائل کے ذریعے بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جارِی کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Sirat ul Jinan Al-Quran with Tafseer (صراط الجنان، القرآن مع تفسیر)۔ اس ایپلی کیشن میں*مکمل قرآن کریم*اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان*دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق نہایت آسان ترجمہ، ترجمۂ کنزالعرفان اور*آسان انداز میں لکھی گئی، اُرْدُو کی سب سےجدید (Latest) تفسیر، تفسیر صراط الجنان شامل ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں، اس ایپلی کیشن کی مدد سے قرآنِ کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھ کر بآسانی سمجھ بھی سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ قرآنی آیات کو، ترجمہ اور تفسیر کو وٹس ایپ(WhatsApp)، فیس بُک (Facebook)وغیرہ پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں