Khawaja Huzoor Ki Ibadat

Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat

روٹی پانی میں بھگو کر کھایا کرتے*آپ کا لباس مُبارک 2 چادرَیں تھا، جن میں کئی پیوند لگے ہوتے*جہاں کہیں جاتے اَکْثَر قبرستان(یا کسی بزرگ کے مزار ) کے قریب رہائش رکھتے*جس جگہ آپ کی شہرت(Popularity) ہو جاتی، اُس شہر کو چھوڑ دیتے (آخر رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و سَلَّم کے حکم سے اجمیر تشریف لائے اور آخر تک یہیں رہے)۔ ([1])

ہم نے تیرا ختمِ قرآن قبول کیا

اے عاشقانِ رسول ! خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ حافِظِ قرآن تھے، آپ ہر دِن اور رات میں 2 مرتبہ ختمِ قرآن فرمایا کرتے اور ہر ختمِ قرآن پر غیب سے آواز آتی تھی:اے مُعِیْنُ الدِّیْن!ہم نے تیرا ختمِ قرآن قبول کیا۔([2])

اللہُ اکْبَر! ہمارے آقا، ہند کے راجہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ تو روزانہ 2 بار ختم قرآن کریں اور ہم عاشقانِ خواجہ سے پورے مہینے بلکہ پورے سال میں ایک بار بھی قرآنِ کریم ختم نہ ہو؟یہ کیسا عشق اور کیسی محبّت ہے؟خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے روزانہ تلاوتِ قرآنِ کریم کا معمول بنانے کی کوشش کیجئے اور اِس کی برکات سمیٹئے،  گھر میں تلاوتِ قرآن ہوتی رہے گی تو رحمتوں کا نُزول ہو گا اور بلائیں، آفتیں دُور ہوں گی۔تلاوتِ قرآن کا شوق پانے کے لئے 3  روایات سنیئے اور روزانہ تلاوتِ قرآن کرنے کے لئے تیار ہو جائیے!

تلاوتِ قرآن کی فضیلت

(1): حضرت اَبُو سعید خُدری رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے مَحْبُوب نبی، مکی مَدَنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اللہ پاک فرماتا ہے:جو بندہ تِلاوتِ


 

 



[1]...مرآۃ الاسرار، صفحہ:595تا 598 خلاصۃً۔

[2]...سير الاقطاب، صفحہ:101۔