Khawaja Huzoor Ki Ibadat

Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat

عادت تھی کہ  جب بھی اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے تو (سُورۂ فاتحہ کے ساتھ سُورت ملانے کے بعد) سُورۂ اِخْلَاص پڑھتے تھے۔جب لشکر واپس آیا تو لوگوں نے  پیارے آقا، کی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے یہ بات ذکر کی ۔پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم  سے ارشاد فرمایا:اُن سے سے پوچھئےکہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟جب لوگوں نے اُن صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا:یہ سُورت خُدائے رحمٰن کی صفت ہے، اِس وجہ سے میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:انہیں بتا دو کہ اللہ پاک اُن سے محبّت فرماتا ہے۔([1])

حضرت انس رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ نے  رسولِ ہاشمی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے عرض کی کہ مجھے اِس سورت سے بہت محبّت ہے۔ارشاد فرمایا: اس کی محبت تجھے جنَّت میں داخل کردے گی۔([2])

اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

خواجہ غریب نواز رَحمۃُاللہِ علیہ کا مختصر تعارُف

پیارے اسلامی بھائیو! خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہچھٹی صدی ہجری کی بڑی بلند رُتبہ شخصیت ہیں*آپ 537 ہجری کو سَجِسْتان کے علاقے سَنْجر میں پیدا ہوئے،اسی نسبت سے آپ کو سَنْجَری کہا جاتا ہے۔([3])*خواجہ صاحِب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا نامِ پاک :حَسَن


 

 



[1]... بخاری، کتاب التّوحید، باب ماجاء فی دعاء... الخ،صفحہ :1781، حدیث: 7375۔

[2]... ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ماجاء فی سورۃ الاخلاص،صفحہ:674، حدیث: 2901ملتقطاً۔

[3]...اِقْتِباسُ الْاَنْوار،صفحہ:345۔