Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat
انقلاب ہوتاہے،اسی لئے صوفیاء کرام 40دن کے چِلّے کرتے ہیں اور یہ بھی مشہور ہے کہ جو شخص 40دن نماز پڑھ لے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! وہ نمازی ہوجاتاہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عبدالرحمن صَفَّوری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک عجیب وغریب حِکایت بیان فرمائی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک شخص کسی عورت پر عاشق ہوگیاآخِر کار ہمَّت کرکے اُس نے ایک خط (Letter)میں اس عورت پر اپنے عِشق کا اِظہار کر دیا۔ وہ خاتون نہایت شریف خاندان سے تعلق رکھتی تھی، خط (Letter)پا کر پریشان ہوگئی چونکہ شادی شدہ بھی تھی، کچھ سوچ سمجھ کر وہ چِٹھی اپنے شوہر نامدار کی خدمت میں پیش کر دی۔ اُس کا شوہر ایک مسجد کا امام تھا اور نہایت پرہیزگار ہونے کے ساتھ سا تھ کافی سمجھدار بھی تھا، اُسے اپنی زَوجہ پر پورا اِعتماد تھا۔ لہٰذا اُس چِٹھی کے جواب میں اپنی زوجہ ہی کی معرفت سے اُس نے یہ جواب دِلوایا کہ فلاں مسجد میں فلاں اِمام کے پیچھے بلاناغہ 40دن پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرو، پھر آگے دیکھا جائے گا۔ اُس عاشق نے پابندی سے نمازِ باجماعت شروع کردی۔ جوں جوں دِن گزرتے گئے نماز کی برکتیں اُ س پر ظاہر ہوتی چلی گئیں۔ جب 40دن گزر گئے تو اُس کے دل کی دُنیا ہی بدل چکی تھی، چنانچہ اس نے یہ پیغام بھیج دیا: (محترمہ! نماز کی بَرَکت سے میری آنکھ کھل گئی ہے، میں مَعَاذَ اللہ !حرام کاری کے خواب دیکھتا تھا لیکن اللہ پاک کا کروڑ ہا کروڑ شکر کہ اُس نے مجھے تیری محبت سے چھٹکارا عنایت فرمادیا ہے، الحمدللہ!)میں نے اپنی