Khawaja Huzoor Ki Ibadat

Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat

عِبَادت میں سے یہ بھی ہے کہ آپ 40، 40 دِن مقرر کر کے عِبَادت فرمایا کرتے تھے۔ اَوْلیائے کرام کے ہاں اسے چِلَّہ کہتے ہیں۔ چِلَّہ مطلب:40 دِن۔ یہ اَوْلیائے کرام کی سیرت میں عُمُومًا ملتا ہے کہ یہ بلند رُتبہ لوگ چِلَّہ کیا کرتے، یعنی 40، 40 دِن عِبَادت میں گزارا کرتے تھے۔ حُضُور خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عادَت مبارَک میں بھی یہ عَمَل شامِل تھا، آپ نے کئی مرتبہ چِلَّہ فرمایا۔ آپ جب مدینۂ پاک سے حکمِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم پا کر اَجمیر کی طرف تشریف لا رہے تھے، اس دوران آپ لاہور پہنچے، یہاں حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکے مزارِ پاک کے قریب بھی آپ نے چِلَّہ کیا، اس چلّے کے دوران آپ کو داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے جو فُیُوض و بَرَکات نصیب ہوئے، اس سے خُوش ہو کر آپ نے داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان میں یہ مشہور شعر کہا: ([1])

گنج بخشِ فیضِ عالَم، مظہرِ نُورِ خُدا                                                     ناقصاں رَا پیرِ کامِل، کاملاں رَا رہنما

وضاحت: آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ خزانے لُٹانے والے، عالَم کو فیض پہنچانے والے اور اللہ پاک کےنور کے مظہر ہیں۔آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ناقصوں کے لئے پیرِ کامل اور کاملوں کے رہنما ہیں۔

خواجہ حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی چِلَّہگاہ آج بھی داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے قدموں کی جانِب محفوظ ہے، لوگ وہاں حاضِر ہوتے اور برکتیں لوٹتے ہیں۔

40 دِن مسلسل عبادت کا طریقہ

پیارے اسلامی بھائیو! خواجہ حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے اس عَمَل مبارَک میں بھی ہمارے لئے سبق ہے، سوچ رہے ہوں گے کہ ہم چِلَّہ کیسے کر سکتے ہیں؟ اس میں جانا آنا کہیں نہیں ہوتا، نہ بہت مشقت والاکوئی کام ہوتا ہے، اس کا اَصْل مقصد نفس کو سُدھارنا ہوتا ہے،


 

 



[1]... مراۃ الاسرار، صفحہ:598 بتصرف۔