Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat
قرآنِ کریم کے کل حُرُوف 3 لاکھ، 40 ہزار، 740 ہیں۔([1]) حدیثِ پاک کے مطابق ہر حرف پر 10 نیکیاں ملتی ہیں، یُوں ایک مرتبہ پُورے قرآن کی تِلاوت پر 34 لاکھ، 7 ہزار 400 نیکیاں بنتی ہیں۔ لہٰذا صِرْف 3مرتبہ سُورۂ اِخْلاص کی تِلاوت پر اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! 34لاکھ، 7 ہزار 400 نیکیاں نصیب ہوں گی، یہ محض اندازہ ہے، اللہ پاک کی رحمت کی طرف دیکھیں تو اِس کے ثواب کی نہ حد ہے، نہ حساب ہے۔ کام کتنا سا ہے؟ چند سیکنڈ میں 3بار سُورۂ اِخْلاص کی تِلاوت ہو سکتی ہے۔ مگر افسوس!
وہ تو نہایت سستا سَودا بیچ رہے ہیں، جنّت کا
ہم مُفْلِسْ کیا مول چکائیں، اپنا ہاتھ ہی خالی ہے([2])
ہم سے یہ چند سیکنڈ بھی نکل نہیں پاتے، ویسے زبان بہت چلتی ہے، باتیں کرتے ہیں تو کرتے چلے جاتے ہیں، فضول گپوں میں گھنٹوں کے گھنٹے بھی گزار لیتے ہیں، موبائل وغیرہ میں مصروف ہو کر پُوری پُوری رات بھی گزر جاتی ہے مگر افسوس! ذِکْرُ اللہ کی طرف توجہ نہیں ہوتی، توجہ ہو بھی جائے تو آج کل، آج کل کر کے ٹال دیتے ہیں، کاش! ہمیں نیکیوں کی حِرْص نصیب ہو جائے۔ زیادہ نہیں تو کم از کم روزانہ صِرْف 3ہی بار سُورۂ اِخْلاص پڑھنے کی سَعَادت نصیب ہو جائے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت سنور جائے گی۔
اللہ پاک کا پیارا بندہ
حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں :اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ کو ایک لشکر میں روانہ کیا،ان صحابی رَضِیَ اللہُ عنہکی یہ