Khawaja Huzoor Ki Ibadat

Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat

بیان کا خلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت عبادت گزار تھے * آپ تِلاوت کیا کرتے*نمازِ باجماعت کا اہتمام فرماتے*کثرت سے نمازیں پڑھتے *دِن رات میں 2 قرآنِ کریم ختم فرمایا کرتے*غریبوں کی مدد فرماتے اور عِبَادت و ریاضت میں بہت محنت فرمایاکرتے تھے، اللہ پاک ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے۔ ہمیں بھی عِبَادت کرنی چاہئے*5نمازیں تو فرض ہیں*وہ تو پڑھنی ہی پڑھنی ہیں، باجماعت پڑھنی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تہجد، اِشراق، چاشت اور اَوَّابین کے نوافل بھی پڑھا کریں*رمضان المبارک کے روزے تو فرض ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نفل روزے رکھنے کی بھی عادَت بنائیں *زکوٰۃ تو فرض ہے، اگر شرائط پائی گئیں تو ادا کرنی ہی کرنی ہے، اس کے ساتھ ساتھ نفل صدقہ و خیرات کی بھی عادت بنائیں*اب تو الحمد للہ! ماہِ رجب شریف ہے، نیکیوں کا بیج بونے کا مہینا ہے، اس میں خُوب تِلاوت کریں، درودِ پاک کی کثرت کریں، نفل روزے بھی خُوب رکھیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! وارے نیارے ہو جائیں گے۔

رجب شریف کے روزوں کے فضائل

حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما سے پوچھا: کیا اللہ پاک کے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رجب شریف میں روزہ رکھتے تھے؟ فرمایا: ہاں! (روزے بھی رکھتے تھے) اور اسے اہمیت (Importance) بھی دیتے تھے۔ ([1])

 جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، سرکارِ نامدار، دوعالَم


 

 



[1]...کنزالعمال، جزء:8، جلد:4، صفحہ:301، حدیث:24596۔