Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat
تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔
*رجب شریف کا مبارک مہینا جاری ہے، اللہ پاک ہم سب کو اس کی برکتیں نصیب فرمائے! پیارے اسلامی بھائیو! رجب شریف ایک عظیم شان مہینا ہے، اس مہینے کی شان و عظمت اور فضائل جاننے کیلئے امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا بڑا ہی پیارا رسالہ ہے:کفن کی واپسی، اس رسالہ کو مکتبۃ ُالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے 25 روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں * رجب شریف میں اللہ پاک نے اپنے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو رات کے تھوڑے سے حصّہ میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ اور پھر وہاں سے ساتوں آسمانوں کے اوپر کی سیر کروائی، اس سفر میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں جاننے کیلئے المدینہُ العلمیہ کی کتاب فیضان معراج، مکتبۃ ُالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے 90 روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں۔خود بھی مطالعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرماے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے اللہ پاک کے نیک بندوں کے مزارات پر حاضِری کے چند آدابِ بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔
مِزاراتِ اَوْلیا پرحاضری کے آداب
*اولیائے کرام رَحمۃُ اللہِ علیہم کے مزارات پر حاضِری دینے اور اُن سے فیض لینے کا بزرگوں کا معمول رہا ہے، امام خلّال رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:مجھے جب بھی کوئی معاملہ