Mohabbatein Aam Karo

Book Name:Mohabbatein Aam Karo

ملاقات کے لئے گھر سے نکلا،  اللہ  پاک نے اس کے راستے میں (اِنسانی شکل میں) ایک فرشتہ بٹھا دیا، جب وہ شخص فرشتے کے قریب پہنچا تو فرشتے نے پوچھا:  کہاں کا اِرادہ ہے؟ کہا: فُلاں گاؤں میں اپنے دِینی بھائی سے ملنے جا رہا ہوں۔ فرشتے نے  کہا: کیا اُس کا تجھ پر کوئی اِحسان ہے، جس کے سبب تم اس سے ملنا چاہتے ہو؟ کہا: نہیں، میں اس سے  اللہ  پاک کی رِضا کے لئے محبّت کرتا ہوں (بس اسی لئے ملنے جا رہا ہوں)۔ فرشتے نے کہا: بےشک  (میں ایک فرشتہ ہوں) مجھے  اللہ  پاک نے تمہارے پاس یہ خوشخبری سنانے بھیجا کہ  جیسے تُو  اللہ  پاک کی رِضا کے لئے مُسلمان بھائی سے محبّت رکھتا ہے،  اللہ  پاک بھی تجھ سے ایسے ہی محبّت فرماتا ہے۔([1])

 صُلح تمہارے لئے بہتر ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یہ کیسی کیسی فضیلت کی باتیں ہیں؛  اللہ  پاک کی رِضا کے لئے آپس میں محبّت رکھنے والے  اللہ  پاک کے مَحبوب بن جاتے ہیں، مَحبوبِ کریم  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے سب سے پسندیدہ اور بہت قریبی ہیں،  روزِ قیامت انہیں عرش کا سایہ نصیب ہو گا،ایسی فضیلتوں کا حقدار بننا بہت آسان ہے، مگر ہم بعض دفعہ اپنی اَنَا کی وجہ سے، لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے اس کے حقدار نہیں بن پا رہے ہوتے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر آپس میں لڑائیاں ہوتی ہیں، بول چال بند ہوتی ہے، عید تہوار پر بھی آپس میں نہیں ملتے۔ ہمیں صُلح کی طرف بڑھنا چاہئے۔  اللہ  پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ الصُّلْحُ خَیْرٌؕ                   (پارہ:5، النساء:128)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان :  اور صلح بہترہے۔


 

 



[1]...مسلم ،کتاب :البر و الصلۃ ،باب :فی فضل الحب فی اللہ ،صفحہ:996،حدیث :2567۔