Book Name:Mohabbatein Aam Karo
حکم دیا گیا،توتم نے روزے رکھے اور اپنے رب کی فرمانبرداری کی ،پس تم اپنی نیکیوں کا بدلہ حاصل کرلو اورپھر جب لوگ عید کی نماز ادا کر لیتے ہیں تو مُنَادِی یہ اعلان کرتا ہے کہ تم اپنے گھروں کی طرف مغفرت یافتہ لوٹ جاؤ،تمارے تمام گناہ معاف کر دئیے گئے۔ بےشک اس دن کو آسمانوں میں یَوْمُ الْجَزَاء (یعنی نیکیوں کی جزا و بدلے کا دن)لکھ دیا گیاہے۔ ([1])
بعدِ رمضان عید ہوتی ہے ربّ کی رحمت مزید ہوتی ہے
عید تجھ کو مبارَک اے صائِم! روزہ داروں کی عید ہوتی ہے
روزہ داروں کے واسطے وَاللہ مغفِرت کی نَوِید ہوتی ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج کے دِن کرنے کا ایک بہت اَہَم کام ہے، کہنے کو تو یہ کام مستحب ہے، یعنی فرض و واجِب نہیں ہے، لیکن اس کی اہمیت اور فضیلت بہت زیادہ ہے، وہ کام کیا ہے؟ اپنے عزیزوں، رشتے داروں اور مسلمان بھائیوں سے ملنا٭ ان کی دِلْجوئی کرنا٭ ان کے ساتھ خیر خواہی سے پیش آنا٭ جن تک پہنچ نہیں سکتے، ان سے فون کے ذریعے رابطہ کرنا٭ خُدانخواستہ کسی سے ناراضی چل رہی ہو، یا کوئی ہمارے ساتھ ناراض ہو، اسے راضِی کر لینا۔ کسی شاعِر نے کہا تھا:
عِید آئی، تم نہ آئے، کیا مزا ہے عید کا
عِیْد ہی تو نام ہے اِک دوسرے کی دِیْد کا