Book Name:Mohabbatein Aam Karo
اگر کسی کی طرف سے ابھی تک صدقۂ فطر کی ادائیگی نہیں ہوئی تو نمازِ عید سے فارغ ہوتے ہی صدقۂ فطر اداکر دیا جائے۔
فطرے کی ادائیگی 4 طرح سے ہوتی ہے
صدقۂ فِطْر کی مقدار کے4 اعتبار ہیں : (1):کِشمِش (2):کھجور (3):جَو شریف یا اُس کا آٹا (4):گندم یا اُس کا آٹا ٭ کِشْمِشْ کے اعتبار سے صدقۂ فِطْر ادا کرنا ہو تو اس کی اس سال(2025ء میں) پاکستان میں مقدار 6ہزار روپے فی کَس ہے ٭ کھجور کے اعتبار سے 2400 روپے ٭ عَجْوہ کھجور کے اعتبار سے19 ہزار روپے ٭ جَو شریف کے اعتبارسے 700 روپے اور٭ گندم کے اعتبار سے 240روپے۔
صدقۂ فِطْر کی ادائیگی میں اپنی حیثیت کا لحاظ رکھنا چاہئے ، جسے اللہ پاک نے مال و دولت سے نوازا ہے ، اُسے چاہئے کہ کِشْمِش کے اعتبار سے صدقۂ فطر ادا کرے ، جو یہ نہ کرسکتا ہو تو کھجور کے اعتبار سے 2400روپے فی کَس ادائیگی کرے ، جو اتنی طاقت نہ رکھتا ہو ، وہ جَو شریف کے اعتبار سے 700روپے فی کَس اور جو اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو ، وہ گندم کے اعتبار سے 240روپے فی کَس کے حساب سے ادائیگی کرے۔ جتناگُڑْ ڈالیں گے، اتنا میٹھا ہو گا یعنی راہِ خُدا میں جتنا زیادہ خرچ کریں گے ، اتنا ہی زیادہ ثواب ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! زیادہ برکتیں نصیب ہوں گی۔
پیارے اسلامی بھائیو! آپ کی اپنی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی، اس وقت 80 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔اَلحمدُ لِلّٰہ! ٭ ہزاروں مدارس و جامعات