Mohabbatein Aam Karo

Book Name:Mohabbatein Aam Karo

بداخلاقی سے اپنا دامن بچائیں اور محبت بڑھانے کے نسخوں پر عمل کریں، مثلاً: ٭ آپس میں تحائف دینا ٭ سلام میں پہل کرنا ٭ ایک دوسرے کی خوشی غمی میں شریک ہونا ٭ دعوت پر بلانا اور دعوت قبول کرنا ٭  بیمار ہونے پر حال معلوم کرنا ٭ خوشی کی خبر سن کر مبارک باد دینا ٭ وقتا فوقتا ملاقات کرنا ٭ مشکلات میں مدد کرنا ٭  اچھا مشورہ دینا ٭ صلح میں پہل کرنا ٭  ماضی کی تلخ باتوں کو نہ دہرانا ٭ غلطیوں سے درگزر کرنا ٭ احترام کرنا ٭ بچوں پر شفقت  کرنا وغیرہ اچھی اچھی عادات پر عمل کر لیں تو اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! ایک اچھا مثالی معاشرہ بن جائے گا۔ لہٰذا ہمیں بھی ہمّت کرنی چاہئے! آج ہمّت کریں گے، اپنی اَنَا کو مٹا کر، صبر کا گھونٹ پِی کر ناراضیاں ختم کریں گے، صُلح کی طرف بڑھیں گے تو اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! دِین و دُنیاکی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔  اللہ  پاک  ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔

جھگڑے عام ہونے کی ایک وجہ

پیارے اسلامی بھائیو! معاشرے میں دُوریاں، لڑائی جھگڑے، محبّت اور بھائی چارے کی کمی جو عام ہو رہی ہے، بھائی بھائی سے دُور ہے، اس کی بہت ساری وُجُوہات ہیں، ایک وجہ جو حدیثِ پاک میں بیان ہوئی، وہ سنیئے!

حضرت عبد  اللہ  بن مسعود  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: نماز شروع ہونے لگتی تو سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہمارے کندھے سیدھے کرتے اور فرماتے: صف سیدھی رکھو! آپس میں اِخْتلاف  نہ ڈالو (یعنی صف ٹیڑھی نہ کرو، جُدا جُدا ہو کر کھڑے نہ رہو) ورنہ تمہارے دِلوں میں اِخْتلاف پڑ جائے گا۔ ([1])


 

 



[1]...مسلم،کتاب الصلاۃ،باب تسویۃ الصفوف...الخ،صفحہ:169،حدیث:432