Book Name:Mohabbatein Aam Karo
ایسے اسلامی بھائیوں سے ایک سُوال ہے؟ آپ کے بقول فُلاں نے آپ کے ساتھ بہت ظُلم کیا ہے، بہت زیادتیاں کی ہیں، ذرا بتائیے! کیا اُس نے آپ کو کنویں میں ڈالا ہے؟ کیا اس کے سبب آپ اپنے ماں باپ سے دُور ہوئے ہیں؟ کیا اس کے سبب آپ کو بازار میں فروخت کیا گیا ہے؟ کیا اس کے سبب آپ کو ناحق جیل کاٹنی پڑی ہے؟ یہ سب کچھ حضرت یوسُف علیہ السَّلام کے بھائیوں نے آپ کے ساتھ کیا تھا۔ اس کے باوُجُود جب وہ بھائی حضرت یوسُف علیہ السَّلام کے سامنے آئے تو آپ نے کیا کہا تھا؟
لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَؕ (پارہ:13، یوسف:92)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:آج تم پر کوئی ملامت نہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ ! کیاشان ہے...!! حضرت یوسُف علیہ السَّلام کے بھائیوں نے بعد میں توبہ کر لی تھی، وہ سب ایک نبی حضرت یعقوب علیہ السَّلام کے بیٹے اور ایک نبی حضرت یوسُف علیہ السَّلام کے بھائی اور سب اللہ پاک کےنیک بندے تھے، مگرغور تو فرمائیے! انہوں نے آپ کو کیسے کیسے دُکھ پہنچائے تھے، اس کے باوُجُود حضرت یوسُف علیہ السَّلام کے کمال اَخْلاق دیکھئے! آپ کے پاس طاقت تھی، آپ عزیزِ مصر (یعنی مصر کے بادشاہ) تھے، آپ چاہتے تو ان سے بدلہ لے سکتے تھے مگر آپ نے اُنہیں معاف فرما دیا۔
خوشگوار تعلقات، معاشرے کا امن اور سکون بر قرار رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ آپسی رنجشوں ، ذاتی عداوتوں سے بچا جائے۔اسی طرح ہم اگر چاہتے ہیں کہ ہمارا گھر، ہمارا معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے، ہمیں لڑائی جھگڑے سے چھٹکارا مل جائے تو پھر ہم