Book Name:Mohabbatein Aam Karo
عید کا دِن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلم
اپنے دروازے کو باہَر سے مقفل(تالا لگا) کر کے
کئی لوگوں کی عید ایسے ہی گزرتی ہے، عزیزوں، رشتے داروں میں سے کوئی انہیں نہیں بھاتا، نہ کوئی ان سے بات کرنا پسند کرتا ہے، ایسوں کو غور کرنا چاہئے، عِیْد کا دِن خوشی کا دِن ہوتا ہے، ہمیں چاہئے کہ اپنے چہرے پر بھی خوشی رکھیں اور خُوشی خوشی سب کے ساتھ ملا بھی کریں۔
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: میں تمہیں ایسے لوگوں کے بارے میں بتاؤں جو مجھے بہت پسند بھی ہیں اور میرے بہت ہی قریب بھی ہیں؟ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے عرض کیا: کیوں نہیں یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! ضرور بتائیے! فرمایا:تم میں سب سے زیادہ اچھے اخلاق اور نرم پہلو رکھنے والے وہ ہیں جو لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور لوگ ان سےمحبت کرتے ہیں۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! یہ اچھے اَخْلاق والے، لوگوں کے ساتھ گُھل مِل کر رہنے والے، ان کی فضیلت دیکھئے! کچھ کام ہوتے ہیں، جن پر جنّت کی بشارت ہوتی ہے، کچھ کاموں پر جہنّم سے آزادی کا اِنعام ملتا ہے، ان اچھے اخلاق والوں کے نصیب دیکھئے! محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: یہ میرے بہت پسندیدہ اور بہت ہی قریبی لوگ ہیں۔ گویا دوسرے نیک اعمال سے جنّت ملتی ہے اور اچھے اخلاق کی برکت سے، لوگوں میں گُھل