Waldain Ke Huqooq

Book Name:Waldain Ke Huqooq

رِسالت میں حاضِر ہوا اَور عرض کیا: یا رسولَ   اللہ  ِ  صَلَّی  اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! میں   اللہ  پاک کی رِضا کے لئے نیک اَعْمَال کرتا ہوں اور اِس میں میری نیت صِرْف   اللہ  پاک کی رِضا ہی کی ہوتی ہے مگر جب میری نیکی ظاہِر ہو جاتی ہے، لوگوں کو میرے نیک اَعْمَال کا پتا چل جاتا ہے تو میں خُوش ہوتا ہوں (کہ واہ! میری نیکیوں کی وجہ سے لوگوں میں میرا مقام اور میری عِزَّت بڑھ رہی ہے)۔ اس وقت یہ آیتِ کریمہ نازِل ہوئی([1]) ارشاد ہوا:

فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠(۱۱۰)

(پارہ:15، کہف:110)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تَو جو اپنے ربّ سے ملاقات کی اُمِّید رکھتا ہو، اُسے چاہئے کہ نیک کام کرے اور اپنے ربّ کی عِبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔

تفسیر قرطبی میں ہے: مُفَسِّرین کا اِتفاق ہے کہ اس آیت میں شِرْک سے مُراد رِیاکاری ہے۔([2]) مطلب یہ کہ ٭جو بندہ آخرت پر اِیْمان رکھتا ہے وہ نیکیاں تو کرے ہی کرے ٭عِبَادت تو کرے ہی کرے ٭نمازیں بھی پڑھے ٭روزے بھی رکھے ٭تِلاوت بھی کرے ٭صدقہ و خیرات بھی کرے ٭قرآنِ پاک اور ٭سُنَّتِ مصطفےٰ کے سائے میں شریعت کے مُطَابق زِندگی گزارے ٭اِس کے ساتھ ساتھ آخرت پر ایمان کا یہ بھی تقاضا ہے کہ بندہ رِیاکاری سے ہر دَم بچتارہے اور نیک کام صِرْف و صِرْف   اللہ  پاک کی رِضا کے لئے کیا کرے۔

میرا ہر عمل بس تیرے واسطے ہو            کر اِخْلاص ایسا عطا یاالٰہی!


 

 



[1]... تفسیرِ قرطبی، پارہ:16، سورۂ کہف، زیرِآیت:110، جلد:5، صفحہ:305۔

[2]...تفسیرِ قرطبی، پارہ:16، سورۂ کہف، زیرِآیت:110، جلد:5، صفحہ:305۔