Book Name:Waldain Ke Huqooq
بات ہے، البتہ تہجد، اشراق اور چاشت بھی پڑھیں ساتھ ساتھ قضا نمازیں بھی اد کریں، اللہ پاک ہم سب کو نیکی کی رغبت نصیب فرمائے۔ البتہ! ایک مسئلہ ذِہن میں بٹھا لیجئے! وہ یہ کہ فرائِض پُورے کئے بغیر نفل قبول نہیں ہوتے۔([1]) اس لئے چاہئے کہ ٭جس کے ذِمّے قضا نمازیں ہوں، وہ جلد اَزْ جلد نمازیں پُوری کرے ٭جس کے ذِمّے قضا روزے ہوں، وہ روزے پُورے کرے ٭جس کے ذِمَّے پچھلے سالوں کی زکوٰۃ رہتی ہو، وہ نفلی صدقہ کی بجائے زکوٰۃ کی ادائیگی کرے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کا زیادہ ثواب ملے گا۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ
جو کوئی عصر کی نماز کے بعد 65 بار لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ پڑھ کا سر پر دَمْ کر لے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!آدھے اور پُورے سر کا دَرد ختم ہو جائے گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔