Book Name:Waldain Ke Huqooq
مضبوط اور پکّے وعدے کو مِیْثَاق کہتے ہیں۔([1]) یعنی ہم نے بنی اسرائیل سے پکّا وعدہ لیا، کِن باتوں کا وعدہ...؟ فرمایا:
لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ- وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا (پارہ:1، البقرۃ:83)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان : کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔
یہ 2حکم ہیں: (1):صِرْف وصِرْف اللہ پاک کی عبادت کرنی ہے یعنی اُس کی عبادت میں سُستی بھی نہیں کرنی اور اُس کے سِوا کسی اور کی عِبادت بھی نہیں کرنی (2):والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا ہے۔ اللہ پاک ہمیں ان دونوں احکام پر عَمَل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
غیرُ اللہ کو سجدہ کرنے کا حکم
پہلا حکم ہے:
لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ (پارہ:1، البقرۃ:83)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: کہ اللہ کے سِوا کسی کی عبادت نہ کرو۔
عِبَادت صِرْف اللہ پاک کی کرنی ہے، کسی کے آگے سجدہ نہیں کرنا، نہ کسی کی دستار کو، نہ کسی کے مزار کو۔ یہ یاد رکھ لیجئے! غیرِ خُداکو سجدہ اگر تعظیم کی نیت سے کیا تو یہ حرام([2]) اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے اور اگر مَعَاذَ اللہ ! عِبادت کی نیت سے سجدہ کیا تب تو یہ شِرک ہو جائے گا۔