Book Name:Waldain Ke Huqooq
صحابئ رسول حضرت شَدَّاد بن اَوْس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: ایک روز میں نے اُمَّت کے غمخوار، مدنی تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چہرۂ اَنْور پَر پریشانی کے آثار دیکھے تو عرض کیا: یا رسولَ اللہ ِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان!! یہ پریشانی کے آثار کیا ہیں؟ اُمّت سے محبّت فرمانے والے آقا، فِکْرِ اُمَّت میں غمگین رہنے والے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ایک مُعَاملہ ہے، جس کا مجھے اپنی اُمَّت کے متعلق خَوف ہے۔ حضرت شَدَّاد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: میں نے پوچھا: یا رسولَ اللہ ِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! وہ کیا مُعَاملہ ہے؟ فرمایا: شِرْک اور خُفْیہ خواہش۔ میں نے عرض کیا: یا رسولَ اللہ ِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! کیا آپ کی اُمَّت شرک میں مبتلا ہو جائے گی؟ اس پر فرمایا: اے شَدَّاد! میری اُمَّت سُورج، چاند اور پتھروں کی پُوجا نہیں کرے گی مگر میری اُمَّت اپنے اَعْمَال میں دِکھلاوا کرنے لگے گی۔ میں نے عرض کیا: یا رسولَ اللہ ِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! کیا رِیاکاری شِرْک ہے؟ فرمایا: ہاں (رِیَاکاری شرک ہے)۔ میں نے عرض کیا: یا رسولَ اللہ ِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! خُفْیہ خواہش کیا ہے؟ فرمایا: یہ کہ میرا کوئی اُمَّتی روزہ رکھے مگر کسی دُنیوی خواہش کی وجہ سے روزہ توڑ دے۔([1])
ایک حدیثِ پاک میں ہے: سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: مجھے تمہارے متعلق سب سے زیادہ شِرْکِ اَصْغَر کا خوف ہے۔ عرض کی گئی: یا رسولَ اللہ ِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! شِرْکِ اَصْغَر کیا ہے؟ فرمایا: رِیاکاری۔ پھر فرمایا: قیامت کے دن