Waldain Ke Huqooq

Book Name:Waldain Ke Huqooq

جب لوگوں کو اُن کے اَعْمَال کا بدلہ دیا جائے گا تو رِیاکاروں کو کہا جائے گا: انہی کے پاس جاؤ جنہیں دُنیا میں اپنے اَعْمَال دکھاتے تھے۔([1])

  اللہ  پاک ہمیں رِیاکاری کی آفات سے بچنا نصیب فرمائے۔ رِیاکاری بہت بُری باطنی بیماری ہے، یہ نیک اَعْمال کو تباہ و برباد کر دیتی ہے اور کم ہی لوگ ہیں جو اس سے بچ پاتے ہیں، مکتبۃ المدینہ کا ایک رسالہ ہے: ریاکاری کے نام سے، رسالہ میں اِس باطنی بیماری کے متعلق کافی ساری معلومات دی گئی ہیں، یہ ہے کیا؟ اس سے بچنا کیسے ہے؟ وغیرہ تفصیلی معلومات ہیں، یہ رسالہ حاصِل کیجئے! یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے فری ڈاؤنلوڈ کرلیجئے! خود بھی پڑھئے! اور دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔

 ماں باپ کے حقوق

پیارے اسلامی بھائیو! دوسرا عَمَل جس کا حکم دیا گیا،   اللہ  پاک نے فرمایا:

وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا (پارہ:1، البقرۃ:83)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔

یہ قرآنِ کریم کا عمومی اُسْلُوب ہے، کئی مقامات پر ایسا ہےکہ   اللہ  پاک کی عِبَادت کا حکم دیا تو ساتھ ہی والدین کے ساتھ نیکی اور بھلائی کا بھی حکم ارشاد فرمایا، مثلاً ایک مقام پر فرمایا:

وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ (پارہ:15، بنی اسرائیل:23)                                              

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور تمہارے ربّ نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔


 

 



[1]...مسند امام احمد، جلد:9، صفحہ:591، حدیث:24273۔