Rishtedaro Ke Huqooq

Book Name:Rishtedaro Ke Huqooq

حق پرہوتے ہوئے جھگڑا چھوڑنے کی فضیلت

حضرتِ ابو اُمَامَہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا فرمان ہے:جو حق پر ہوتے ہوئے جھگڑا ختم کرے،  میں اُس کے لئے جنّت کے کنارے ایک گھر کی ضمانت دیتا ہو ں۔([1])

صلہ رحمی کے 10فائدے

حضرت اَبُو اللَّیث سمرقندی  رحمۃُ اللہِ علیہ  فرماتے ہیں:صِلَۂ رِحْمی کرنے کے 10 فائدے ہیں،(1):اللہ پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے (2):لوگوں کی خوشی کا سبب ہے (3):فرشتوں کو مَسَرّت ہو تی ہے (4):مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے (5):شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے (6):عمر بڑھتی ہے (7):رِزْق میں برکت ہو تی ہے (8):فوت ہوجانے والے آباء و اجداد(یعنی مسلمان باپ دادا) خوش ہوتے ہیں (9):آپس میں محبت بڑھتی ہے (10):وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تا ہے،کیونکہ لوگ اس کے حق میں دعائے خیر کرتے ہیں ۔([2])

اللہ پاک ہمیں صلہ رحمی کرنے والا، رشتے جوڑنے والا، لوگوں کے ساتھ نیک سلوک کرنے والا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ صلہ رحمی کا مزید ذہن بنانے اور اس کے فضائل و فوائد وغیرہ کی تفصیلی معلومات کے لئے امیرِ اہلسنت مَولانا محمد اِلیاس عطاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کا بہت ہی خوبصورت اور مختصر سا رسالہ ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سے صلح کر لی پڑھ لیجئے!یہ رسالہ آن لائن پڑھنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.Tڈیپارٹمنٹ  کی طرف


 

 



[1]...ابو داؤد، کتاب الادب، باب فی حسن الخلق، صفحہ:755، حدیث:4800۔

[2]...تنبیہ الغافلین، باب صلۃ الرحم، صفحہ:74 خلاصۃً۔