Book Name:Rishtedaro Ke Huqooq
مَصْرُوف ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام: Darul Ifta Ahlesunnat دارُ الْاِفتاء اہلسنت لانچ کی ہے۔اس ایپلی کیشن میں آپ درجنوں مذہبی(Religious) اور معاشرتی(Social) سوالات کے تحریری فتاویٰ*عقائد کے متعلق احکام*قرآن وحدیث کے متعلق احکام *وضو، غسل اور ناپاکی کے احکام*نماز کے متعلق مسائل *میت کے متعلق مسائل *مفتیانِ دعوتِ اسلامی کے اہم تربیتی اور معلوماتی ویڈیو کلپس اور بیانات *معاشرتی اور مذہبی پہلو ؤں پر رہنمائی کرتے مختلف آرٹیکلز(Articles) اور کتابیں*مفتیانِ کرام کے مختلف علمی، تربیتی اور شرعی معلومات پر مبنی سلسلے*تجارت کورس، فرض علوم کورس وغیرہ بہت بڑا علمی خزانہ شامِل ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے! خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: نمازِ عشا کے وتر میں مَعْرُوف دُعائے قنوت ہی پڑھنا سُنّت ہے۔
وضاحت: یہ مسئلہ ذرا وضاحت طلب ہے، تَوَجُّہ کے ساتھ سمجھ لیجئے! نمازِ وِتْر کی تیسری رکعت کے قیام میں، قراءَت کے بعد جب ہم تکبیر کہہ کر ہاتھ اُٹھا کر دوبارہ باندھتے ہیں، اس کے بعد دُعا پڑھنا واجِب ہے۔ اس موقع پر ہم کوئی بھی دُعا (عربی میں) پڑھ لیں