Book Name:Rishtedaro Ke Huqooq
تو واجِب ادا ہو جائے گا۔ البتہ! خاص دُعائے قنوت (یعنی اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ والی دُعا) پڑھنا سُنّت ہے۔([1]) ہمارے ہاں اس تعلق سے کچھ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ بعض لوگ جنہیں دُعائے قنوت نہیں آتی، وہ پریشان ہو رہے ہوتے ہیں کہ ہم وِتْر کیسے ادا کریں، ان کے لئے عرض ہے کہ اس جگہ کوئی بھی دُعا پڑھ لی جائے یا 3 مرتبہ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِی ہی پڑھ لیں، تب بھی واجِب ادا ہو جائے گا۔([2]) اس کے ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھئے! کہ اسی کی عادَت بنا لینا اور اَصْل جو دُعائے قنوت ہے اسے یاد ہی نہ کرنا یہ دُرُست نہیں کیونکہ وِتْر میں اُس مقام پر خاص وہی دُعائے قنوت یعنی اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ والی دُعا پڑھنا سُنّت ہے۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ
60بار لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھ کر دَمْ کیجئے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!نظر بد کا اثر جاتا رہے گا۔([3]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔