Rishtedaro Ke Huqooq

Book Name:Rishtedaro Ke Huqooq

بھی سلام کرے، نہ کرے تو یہ بھی نہ کرے، وہ اچھا سلوک کرے تو یہ بھی کرے، بُرائی کرے تو یہ بھی بُرائی کرے، فرمایا: یہ صلہ رحمی نہیں ہے) بلکہ  صِلَہ رحمی کرنے والا وہ ہے کہ رشتے دار اس سے تعلق توڑے، یہ پِھر بھی جوڑتا رہے۔([1])

اللہ تمہارا مدد گار ہے

ایک مرتبہ ایک صحابی بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! میرے کچھ رشتے دار ہیں، میں ان سے رشتہ جوڑتا ہوں، وہ توڑتے ہیں، میں نیک سلوک کرتا ہوں، وہ برائی سے پیش آتے ہیں، وہ مجھ سے جہالت والا معاملہ کرتے ہیں، میں برداشت کرتا ہوں۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: تم جب تک ایسا کرتے رہو گے، اللہ پاک کی طرف سے ایک مددگار تمہارے لئے مقرر رہے گا۔([2])

یعنی تم جب تک رشتے داروں کی بُرائیاں برداشت کرتے رہو گے، ان کے ساتھ بھلائی کرتے رہو گے، تمہاری غیب سے مدد ہوتی رہے گی۔ اللہ پاک ہمیں ماں باپ، بھائی، بہن اور دیگر رشتے داروں کے حقوق ادار کرتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

دارُ الاِفْتَاء اہلسنت موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا فیضان عام کرنے میں


 

 



[1]...الاَدَب المفرد،باب ليس الواصل ...الخ، صفحہ:33 ،حدیث: 64خلاصہ۔

[2]... الاَدَب المفرد،باب فضل صلۃ الرحم، صفحہ:29 ،حدیث:52خلاصہ ۔