Rishtedaro Ke Huqooq

Book Name:Rishtedaro Ke Huqooq

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور یاد کرو جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اور رشتہ داروں (کے ساتھ اچھا سلوک کرو!)

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ:1، سُورۂ بقرہ کی آیت:83 کا کچھ حصّہ سُننے کی سَعادت حاصِل کی، اِس آیتِ کریمہ میں کُل 8 کاموں کا ذِکْر ہے، جن پر عَمَل کا حکم دیا گیا ہے۔ ان میں سے 2کاموں کا ذِکْر ہم نے پہلے سُنا تھا، آج تیسرے کام کا ذِکْر ہم سنیں گے۔ آئیے! آیتِ کریمہ اور اس کی وضاحت سنتے ہیں:

آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت

اللہ پاک نے ارشادفرمایا:

وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ  (پارہ:1، البقرۃ:83)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور یاد کرو جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا۔

مضبوط اور پکّے وعدے کو مِیْثَاق کہتے ہیں۔([1]) یعنی ہم نے بنی اسرائیل سے پکّا وعدہ لیا، کن باتوں کا وعدہ...؟ فرمایا:

لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ- وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ ذِی الْقُرْبٰى (پارہ:1، البقرۃ:83)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اور رشتہ داروں (کے ساتھ اچھا سلوک کرو!)

یہ 3حکم ہیں: (1):صِرْف وصِرْف اللہ پاک کی عبادت کرنی ہے یعنی اس کی عبادت


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیرِ آیت:63، جلد:1، صفحہ:443۔