Book Name:Rishtedaro Ke Huqooq
سے جاری کردہ Islamic eBooks Libraryایپلی کیشن پنے موبائلز میں ابھی اِنسٹال کر لیجئے! یہ ایپلی کیشن 37 سے زائد مختلف زبانوں میں سینکڑوں کتب و رسائل پر مشتمل ہے ، جن کو آن لائِن پڑھنے کے ساتھ ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
رشتے داروں کے مزید حقوق کیا ہیں؟ بہارِ شریعت میں ہے: *رشتہ داروں کو تحفہ دینا *ان کو کسی معاملے میں مدد دَرْکار ہو تو ان کی مددکرنا *انہیں سلام کرنا *ان سے ملاقات کے لئے جانا *ان کے پاس اُٹھنا، بیٹھنا، ان سے بات چیت کرنا *ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آنا، سب صِلَہ رحمی (یعنی رشتے داروں سے نیک سلوک) کی صُورتیں ہیں۔([1])
مزید بہارِ شریعت میں لکھا ہے: اگر آدمی پردیس میں ہو تو رشتے داروں کے پاس خط بھیجا کرے (آج کل کے دَور کی بات کریں تو وقتاً فوقتًا ان سے فُون پر بات کرتا رہے)۔ ان سے رابطہ کمزور نہ کرے تاکہ لاتعلقی پیدا نہ ہو، ہو سکے تو وطن آئے اور رشتے داروں سے مل کر تعلقات تازہ کر لے۔([2])
رشتے داروں سے ملنا بھی اُن کے حقوق میں سے ہے، لہٰذا اِن سے ناغہ دے کر (یعنی