Book Name:Safr e Haj Key Adab
کےساتھ ہی میدانِ عرفات میں پہنچا کرو...!! ([1])
تفسیر صراط الجنان میں ہے: اِس سے معلوم ہواکہ اِسلامی اَحکام برادریوں کے اِعتبار سے نہیں بدلتے اور نہ ہی کسی کے رُتبے اور مَقام کی وجہ سے اِن میں تبدیلی ہوتی ہے بلکہ امیر و غریب، گورے کالے، عربی عَجمی سب کے لیے اِسلام کے اَحکام برابر ہیں۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ہمیں مَسَاوات (برابری) کا دَرْس دیا گیا ہے۔ اللہ پاک کی بارگاہ میں پہنچے تو سب ایک ہو گئے۔
بندہ و صاحِب و محتاج و غنی ایک ہوئے تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے
یہ ہمارے لیے سبق ہے کہ ہمیں غرور، تکبّر، بڑائی، خُودپسندی سے ہمیشہ بچتے رہنا چاہئے، ہمارے نام کے ساتھ چاہے کتنے ہی اَلقاب لگے ہوئے ہوں، ہم کتنی ہی اُونچی پوسٹ پر ہوں، کیسے ہی بڑے عہدے والے ہوں، کتنے ہی مالدار کیوں نہ ہوں، اللہ پاک کی بارگاہ میں ہم سب بندے ہیں۔ لہٰذا بڑائی سے ہم نے ہمیشہ بچنا ہے۔
ایک بزرگ رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں :میں نے مکہ پاک میں صَفا اور مروہ کے درمیان ایک خَچَّر سُوار دیکھا، کچھ غُلام ہٹ جاؤ! ہٹ جاؤ!!کی آوازیں لگا کر اُس کے سامنے سے لوگوں کوہٹا رہے تھے۔کچھ عرصے بعد مجھے وُہی شخص بغداد میں لمبے بال، ننگے پاؤں اور حَسرت زدہ نظر آیا، میں نے حیرت سے پوچھا:اللہ پاک نے تیرے ساتھ کیا مُعامَلہ